یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں حیدری کلب اور ہما کلب کی ٹیموں کی کامیابی

جمعرات 25 اگست 2016 12:38

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں حیدری کلب اورہما کلب کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، جی ایٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک حیدری کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب2-1 گول سے ہر ا دیا، وقفے تک حیدری کلب کو ماڈل ٹاؤن کلب کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں حید ری کلب کے ارسلان نے گو ل کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 16 ویں منٹ میں ماڈل ٹاؤن کلب کے عثمان نے گول کرکے برابر کر دیا،جس کے دو منٹ بعد حیدری کلب کے عبدالباقی نے گو ل کرکے مقابلہ 2-1 کر دیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،کراچی کمپنی گراؤنڈ میں ہما کلب نے اسلام آباد یونائیٹڈ کلب کو4-0 گول ہرا دیا، وقفے تک ہماکلب کو اسلام آباد یونائیٹڈکلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرا ہاف میں ہما کلب نے مزیدایک گول کرکے مقابلہ4-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے ناصر نے دو جبکہ علی اور عمران نے ایک، ایک گول کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، اس موقع پر سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مسعود اختر چوہدری مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر چیف ویلفیئر آفیسر حفیظ اللہ چوہدری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری ،نائب صدر محمد زمان، سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری ،قومی فٹ بال ٹیم کے منیجر محمدعرفان خان نیازی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے،کراچی کمپنی گراؤنڈ میں سٹالین کلب کا مقابلہ ذیشان کلب سے ہوگا جبکہ جی ایٹ فور گراؤنڈ میں اکبر کلب اور ایور گرین کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی،
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 12:38:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :