ٹی ٹونئٹی کرکٹ ٹورنا منٹ شروع ‘ کل مزید دو میچز کھیلے جائینگے

جمعرات 25 اگست 2016 13:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ ٹور نا منٹ شروع ہوگیاجمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد کا مقابلہ پشاور ‘ دوسرا میچ راولپنڈی اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں ہر روز دو میچ کھیلے جا ئینگے یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کراچی وائٹس اور بلیو، لاہور وائٹس اور بلیو، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور فاٹا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی سی بی ڈومیسٹک آفیئرز کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔شکیل شیخ نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔شیخ شکیل نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ پانی کی بوتلیں وغیرہ نہ لائیں اور قومی پرچم اور کھلاڑیوں کی تصاویر اندر لے جانے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے ساتھ ڈنڈا وغیرہ لے جانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی شائقین اس حوالے سے سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں ۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:22:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :