آل پاکستان انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ ہفتہ سے پنجاب یو نیورسٹی سوئمنگ پول میں شروع ہوگی

جمعرات 25 اگست 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) آل پاکستان انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ ہفتہ سے پنجاب یو نیورسٹی سوئمنگ پول میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ہر تیراک زیادہ سے زیادہ تین مقابلوں میں شرکت کر سکے گا اور کسی بھی بچے کو سکول کے علاوہ کسی دوسری جگہ سے شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ چمپئن شپ میں 50 میٹر،100میٹر، 200 میٹر کے بٹر فلائی بیک سٹروک، فری سٹائل، بریسٹ سٹروک، کک بورڈ ریس، میڈلے انفرادی دو سو میٹر مقابلے ہونگے۔ ایج گروپ میں انڈر 10-14-16کے مقابلے ہونگے اور یہ چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:22:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :