سکیورٹی خدشات ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 28 اگست کو شیڈول میچز منسوخ

جمعرات 25 اگست 2016 13:30

سکیورٹی خدشات ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 28 اگست کو شیڈول میچز منسوخ

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2016ء ) نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے 28اگست کو راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دیئے گئے ، ایونٹ کے دیگر میچز شیڈول کے مطابق ہونگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے28 اگست کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول دو میچز سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کیے گئے ہیں کیوں کہ حساس اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر 28 اگست کو راولپنڈی میں میچز نہ کرانے کی ایڈوائس کی تھی جس پر پی سی بی نے اس دن شیڈول ایک میچ26 جبکہ دوسرا29 اگست کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی سی بی حکام کے مطابق ٹی ٹونٹی کپ کے دیگر میچز شیڈول کے مطابق ہونگے ۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:30:52