انگلینڈ نے دورہ بنگلادیش ملتوی کرنیکا اشارہ دیدیا، بنگالی منتیں کرنے پر اتر آئے

جمعرات 25 اگست 2016 14:04

انگلینڈ نے دورہ بنگلادیش ملتوی کرنیکا اشارہ دیدیا، بنگالی منتیں کرنے پر اتر آئے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2016ء )انگلینڈ نے سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کرنے کا اشارہ دے دیا، بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضٰی گوروں کی منتیں کرنے پر اتر آئے، کہا کہ دہشت گرد حملے پوری دنیا میں ہورہے ہیں، اس سے کرکٹ نہیں رکنی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے30 ستمبر کو ڈھاکا پہنچنا ہے مگر ڈھاکا میں حالیہ کچھ عرصے میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے باعث انگلینڈ نے دورہ ملتوی کرنے کے اشارے دیے ہیں۔

(جاری ہے)

انگلش سیکورٹی ٹیم نے بنگلادیش میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ مکمل کرلیا ہے تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق دورہ ملتوی ہونے کے زیادہ امکان ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کو دورے کے لیے ٹال مٹول کرنے والا بنگلادیش اب خود انگلش بورڈ کی ترلے منتیں کرنے پر اتر آیا ہے ۔بنگلادیشی ون ڈے کپتان مشرفی مرتضٰی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے پوری دنیا میں ہورہے ہیں ،ان حملوں سے تو یورپ بھی محفوظ نہیں ہے ، اس سے کرکٹ نہیں رکنی چاہیے ،ہمیں امید کہ انگلینڈ یہاں آکر کھیلے گا ۔واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پی سی بی کو یقین دہانی کے باوجود سکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کردیاتھا۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 14:04:32