پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں تھرڈ امپائر نے آزمائشی طور پر نوبال کے فیصلے کا اختیار سنبھال لیا

جمعرات 25 اگست 2016 14:31

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں تھرڈ امپائر نے آزمائشی طور پر نوبال کے فیصلے کا اختیار سنبھال لیا

ساوٴتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء) پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں تھرڈ امپائر نے آزمائشی طور پر نوبال کے فیصلے کا اختیار سنبھال لیا، برق رفتاری سے گیند کی قانونی حیثیت کا تعین کرنے کیلیے صرف ڈیڑھ سیکنڈ میں ٹی وی امپائر کو ویڈیو فیڈ موصول ہوجاتی ہے، آئی سی سی آفیشل ایڈرین گرفتھ نے کہاکہ ہمیں اس سسٹم کی کامیابی کا پورا یقین ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران نوبال کے فیصلے کا اختیار آزمائشی طور پر ٹی وی امپائر کو سونپ دیا گیا، اس مقصد کیلیے دو سائیڈ کیمرے استعمال کیے جارہے ہیں، وہ کسی بھی بولر کا فرنٹ فٹ لینڈ کرنے کے صرف ڈیڑھ سیکنڈ کے اندر ویڈیو فیڈ تھرڈ امپائر کو فراہم کر دیتے ہیں، اس سے انھیں کسی بھی گیند کے قانونی ہونے کا فوری اندازہ ہو جاتا ہے،اگر پاوٴں لائن سے تجاوز کررہا ہو تو پھر فوری طور پر فیلڈ امپائرز کی کلائیوں پر بندھی ’پیجر واچ‘ کے ذریعے اشارہ دیتے ہیں، یہ فٹبال کی گول لائن ٹیکنالوجی سے ملتی جلتی ہے، اس میں بھی ریفری کو پیجر کے ذریعے ہی گول کی حیثیت معلوم ہوتی ہے۔

رواں سیریز میں ٹی وی امپائر کے فرائض ماریس ایراسمس اور سائمن فری انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 14:31:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :