پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس

جمعرات 25 اگست 2016 14:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کی جنرل باڈی کا اجلاس ریلوے اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صدر ریلوے سپورٹس بورڈ / جنرل مینیجر ویلفیئر اینڈ سروسز ریلوے محمد فیاض اعوان نے کی۔ اس موقع پر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری، سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ کے علاوہ تمام ڈویژن کے ممبران نے شرکت کی۔

ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے تمام اراکین کو خوش آمدید کہا سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری نے پچھلے سال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اس اجلاس میں آئندہ کے مقابلوں کے لئے ریلوے کی طرف سے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کیلئے بہترین کیش پرائز کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں انفرادی مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر 50 ہزار روپے، سلور میڈل کو 30 ہزار اور برانز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

جبکہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر 3 لاکھ، سلور میڈل حاصل کرنے پر 2لاکھ اور برانز میڈل حاصل کرنے والی ٹیموں کو 1 لاکھ روپے کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے ماہانہ کنٹریکٹ کی رقم کو بڑھا کر 30 ہزار روپے تک کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کی کوششوں سے ریلوے سپورٹس بورڈ کی سالانہ گرانٹ 3 کروڑ روپے تک منظور کرانے کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے مزید فیصلے کئے گئے۔ جس سے امید کی جاتی ہے کہ اب ریلوے کی سپورٹس دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہو جائے گی۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 14:34:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :