انگلینڈ نے بنگلادیش کا دورہ ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

جمعرات 25 اگست 2016 16:13

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء)انگلش کر کٹ بورڈ(ای سی بی) نے بنگلا دیش کا دورہ ملتوی کرنے کا اشارہ د دیا۔ بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضی کہتے ہیں دہشت گرد حملے پوری دنیا میں ہورہے ہیں اس سے کرکٹ نہیں رکنی چاہیے۔انگلینڈ کو دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کے لیے تیس ستمبر کو ڈھاکا پہنچنا ہے مگر ڈھاکا میں دہشت گرد حملے کے باعث انگلینڈ نے دورہ ملتوی کرنے کے اشارے دیے ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی سیکورٹی ٹیم نے بنگلادیش میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق دورہ ملتوی ہونے کے زیادہ امکان ہیں۔ پاکستان کو دورے کے لیے ٹال مٹول کرنے والا بنگلادیش اب خود انگلش بورڈ کی منتیں کررہا ہے۔بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے پوری دنیا میں ہورہے ہیں اس سے کرکٹ نہیں رکنی چاہیے۔ ہم انگلینڈ سے امید کرتے ہیں کہ وہ یہاں آکر کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 16:13:48