5 قومی کرکٹرز نے انڈین چیمپئنز لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ کر لیا

جمعرات 25 اگست 2016 18:29

5 قومی کرکٹرز نے انڈین چیمپئنز لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے 5کھلاڑیوں نے انڈین چیمپئنز لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ کر لیا تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی کھلاڑی نے این او سی کے لئے تاحال رابطہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں برس 10دسمبر سے دبئی میں شروع ہونے والی انڈین چیمپئنز لیگ کے لئے 5قومی کرکٹر کا معاہدہ طے پاگیاجن میں سلمان بٹ ، صہیب مقصود ، عمران فرحت ، رانا نوید اور کامران اکمل شامل ہیں ۔کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے مشروط ہے تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑیوں نے این او سی کے لئے تاحال رابطہ نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 18:29:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :