پاکستان اکتوبر میں اپنا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گا

جمعرات 25 اگست 2016 19:31

پاکستان اکتوبر میں اپنا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گا

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء ) پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی یو اے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کے شیڈو ل کا اعلان کردیا ۔سیریز تین ٹیسٹ میچز ،تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی،سیریز کا آغاز 23ستمبر سے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا ،پی سی بی 13سے 17اکتوبر کو تاریخ میں پہلی دفعہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا ،ٹیسٹ میچ پنک بال کے ساتھ فلڈ لائٹس میں دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک ڈے اینڈ نائٹ تین روزہ میچ بھی پی سی بی پیٹرن الیون کے خلاف کھیلے گی جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاری کا حصہ ہے ،پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز پی سی بی اور ابو ظہبی سپورٹس کونسل کے مابین نئی پارٹنر شپ کا حصہ ہے ،پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ دوبئی میں 23ستمبر کو دوسرا 24ستمبر کو تیسرا 27ستمبر کو ابوظہبی میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

تین ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 30ستمبر کو شار جہ میں ہونے والے ون ڈے میچ سے ہوگا۔دوسرا ون ڈے میچ 2اکتوبر کو تیسرا ون ڈے میچ 5اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔7سے 9اکتوبر تک ویسٹ انڈیز اور پی سی بی پیٹرن الیون کے مابین ڈے اینڈ نائٹ تین روزہ میچ ہوگا ۔دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 13سے 17اکتوبر تک دوبئی میں ہونے والے ڈے اینڈ ٹیسٹ میچ سے ہوگا ۔دوسرے ٹیسٹ 21سے 25اکتوبر تک ابوظہبی میں ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ 30اکتوبر سے تین نومبر تک شارجہ میں ہوگا ۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 19:31:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :