چینی صدر کی ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے چینی ایتھلیٹس سے ملاقات

چینی کھلاڑیوں کی کامیابی ملک کے لئے فخر کا باعث ہے ،چینی صدر کی ایتھلیٹس سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 21:44

چینی صدر کی ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے چینی ایتھلیٹس سے ملاقات

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی ایتھلیٹس اور کوچز نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے ریو اولمپکس گیمز میں اولمپکس سپرٹ اور چینی گیموں کی سپرٹ کا بہترین مظاہرہ کیا۔ چینی صدر نے جمعرات کو ریو اولمپک میں شرکت کرنے والے چینی ایتھلیٹس کے دستے کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کھلاڑیوں کی کامیابی ملک کے لئے فخر کا باعث ہے جو قوم کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس نے چینی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے ۔انہوں نے چینی اولمپئن کی جانب سے گیمز کے دورن دنیا بھر کے ایتھلیٹس کیساتھ تبادلہ خیال کے ذریعے اچھے سفارتکار کا کردار ادا کرنے کے عمل کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے چینی اولمپئنز کو عظیم ایتھلیٹس ہونے پر سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی اقدار کیساتھ یہ چینی جوانوں کے لئے رول ماڈلز ہیں ۔چینی صدر نے ان ایتھلیٹس کو بھی سراہا جو ملک کے لئے میڈل نہ کر سکے تاہم اس کے لئے کاوشیں کی گئیں ۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 21:44:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :