سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ پرسوں کھیلا جائیگا

جمعہ 26 اگست 2016 11:46

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ پرسوں کھیلا جائیگا

دمبولا ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) سری لنکا اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ اتوار کو رانگیری انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولا میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، کینگروز نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 82 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل دمبولا میں کھیلا جائیگا، چوتھا 31 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر کو پالے کیلی جبکہ دوسرا 9 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 11:46:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :