کرسٹیانورونالڈو نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

جمعہ 26 اگست 2016 12:39

کرسٹیانورونالڈو نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

موناکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء)یورپین فٹ بال کی چمپئن ٹیم پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔موناکو میں منعقدہ تقریب میں یورپ کے بہترین فٹ بالر کے انتخاب کی تقریب منعقد ہوئی جہاں اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریا میڈرڈ کیلئے کھیلنے والے رونالڈو کو یوئیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کیلئے کرسٹیانو رونالڈو کا مقابلہ گیرتھ بیل اور فرانس کے اونٹوئن گیریزمین سے تھا تاہم رونالڈو کو سیزن میں بہترین کارکردگی کے باعث اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیاکرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے یورو2016 کے فائنل میں اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی ایڈر کے گول کی بدولت فرانس کو 0-1 سے شکست دیکر تاریخ میں پہلی دفعہ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

پرتگالی ٹیم کو میچ کے 17 ویں منٹ میں کپتان رونالڈو کے زخمی ہوکر باہر ہونے پر بڑا دھچکا لگا لیکن ٹیم مجموعی کھیل کے ذریعے چمپئن بن گئی ‘ان کی موجودگی میں ریال میڈرڈ نے چمپیئنزلیگ اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے رونالڈو نے 2013-14 میں بھی یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڑ جیتا تھا اور اب دومرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرکے میسی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 12:39:49