امریکی ویمن فٹبال ٹیم کی کیپر ہوپ سولو سویڈش اولمپئن ٹیم کو بزدلوں کی ٹولی کہنے پر چھ ماہ کیلئے معطل

جمعہ 26 اگست 2016 12:39

امریکی ویمن فٹبال ٹیم کی کیپر ہوپ سولو سویڈش اولمپئن ٹیم کو بزدلوں کی ٹولی کہنے پر چھ ماہ کیلئے معطل

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) امریکی خواتین فٹبال ٹیم کی کیپر ہوپ سولو کو سویڈن کی اولمپئن ٹیم کو ’بزدلوں کی ٹولی‘ کہنے پر چھ ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔35 سالہ ہوپ سولو کا یہ بیان حال ہی میں ختم ہونے والے ریو اولمپکس کے فٹبال کوارٹر فائنل میں امریکہ کی سویڈن کے ہاتھوں شکست کے بعد سامنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

سویڈن اور امریکہ کی خواتین کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جس کے بعد سویڈن نے امریکہ کو پینلٹی ککس پر چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا ‘امریکہ کی فٹبال ٹیم کی صدر سنیل گولاٹی کا کہنا ہے کہ ہوپ سولو کا تبصرہ ناقابل قبول ہے۔ادھر ہوپ سولو نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا ہے کہ انھیں اس فیصلے نے ’اداس‘ کر دیا ہے ‘ہوپ سولو کو آئندہ سال فروری تک قومی ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا۔

امریکہ کی فٹبال ٹیم اگلے ماہ تھائی لینڈ اور نیدر لینڈز کے خلاف میچ کھیلے گی۔واضح رہے کہ ہوپ سولو کو گذشتہ سال جنوری میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کے دوران بھی 30 دن کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 12:39:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :