انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں ہمارے باولرز میں ماضی جیسی تیزی نظر نہیں آئی ٗوسیم اکرم

جمعہ 26 اگست 2016 21:15

انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں ہمارے باولرز میں ماضی جیسی تیزی نظر نہیں آئی ٗوسیم اکرم

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء)پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں ہمارے باولرز میں ماضی جیسی تیزی نظر نہیں آئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ اس میچ کیلئے انگلش باولرز پوری تیاری سے آئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ون ڈے کپتان اظہر علی کو ابھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کو ابھی یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کس کو کس وقت اور کہاں استعمال کرنا ہے اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے ریویو کا استعمال بھی درست طریقے سے نہیں کیا جا رہا۔وسیم اکرم نے کہا کہ اگر حفیظ فارم میں نہیں تو سمیع اسلم کو کھلایا جائے۔ بے شک ہار جائیں لیکن مستقبل میں سمیع اسلم ٹیم کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 21:15:15