پاکستانی ٹیم آسٹریلیاکی کنڈیشنز کیلئے بہترین ہے ‘ پیٹر سڈل

ہفتہ 27 اگست 2016 12:57

پاکستانی ٹیم آسٹریلیاکی کنڈیشنز کیلئے بہترین ہے ‘ پیٹر سڈل

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے زخمی فاسٹ باوٴلر پیٹرسڈل نے یاسر شاہ کو پاکستانی باوٴلنگ کی کنجی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح کی قیادت میں ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے خطرناک ہوگی کرکٹ آسٹریلیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں پیٹرسڈل نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران ہمیں بہت حیران کردیا ہے اور انھوں نے مستقل مزاجی سے کرکٹ کھیلی ہے۔

سڈل نے پاکستان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس چند اسٹار کھلاڑی ہیں تاہم دیگر ٹیموں کے مقابلے میں انھوں نے مسلسل کارکردگی دکھائی ہے اور کہیں پر نہیں ڈگمگائے اور نہ تبدیلی آئی، میرے خیال یہی چیز وہ ماضی میں نہیں کرپائے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت نظرآرہا ہے کہ ان کے پاس 13 ‘14 لڑکوں کا ایک مضبوط گروپ ہے ‘ باوٴلرز زخمی ہونے کے بعد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جو ان کیلئے اطمینان بخش ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرسڈل نے پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کی کنڈیشنز کیلئے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے لیے ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ان کے پاس چند خطرناک کھلاڑی ہیں جو میچ کو جیتا سکتے ہیں اس وقت ان کے پاس اچھے فاسٹ باوٴلرز بھی ہیں۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ باوٴلرز کے بارے میں سڈل نے بتایا کہ ان کے پاس چند اچھے فاسٹ باوٴلرز ہیں جو ہمیں دباوٴ میں لاسکتے ہیں جو ہمارے لیے چیلنج ہوگا۔

زخمی ہونے کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ باوٴلر نے کہا کہ یاسر شاہ ناقابل یقین ہیں اور کلاس کے اسپنر ہیں، ان کا ریکارڈ اچھا ہے اور تیزترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے ہیں۔سڈل کے مطابق پاکستان ٹیم کی انگلینڈ کی وکٹ پر کارکردگی دیکھیں جو یہاں کی طرح تو نہیں لیکن اس سے ملتی جلتی ہے جہاں انھوں نے اچھا کھیلا ہے۔انہوں نے کہاکہ باوٴلرز کے علاوہ ان کے پاس مصباح الحق اور یونس خان کی صورت میں تجربہ کار کھلاڑی مڈل آرڈر کو یکجا کرنے کے لیے موجود ہے۔

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 12:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :