چیمپئنز لیگ میں کلبوں کی شرکت کے طریقہ کار میں تبدیلی

ہفتہ 27 اگست 2016 12:58

چیمپئنز لیگ میں کلبوں کی شرکت کے طریقہ کار میں تبدیلی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) یورپی فٹبال کے نگران ادارے یوئیفا نے چیمپیئنز لیگ میں ٹیموں کی شرکت کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 2018-19میں یورپ کی چار بڑی لیگز سے چار کلبوں کی چیمپئنز لیگ کے ابتدائی راوٴنڈ میں شرکت یقینی ہوگی۔اس وقت یوئیفا کی رینکنگ کے مطابق یورپ کی چار بڑی لیگز میں انگلش پریئمیر لیگ، جرمنی کی بندزلیگا، اٹلی کی سیریا اے اور سیپن کی لا لیگا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ قواعد کیمطابق انگلینڈ، جرمنی اور سپین کی لیگز سے تین تین ٹیموں کو ڈومیسٹک لیگ میں ان کی پوزیشن کی بنیاد پر چیمپئنز لیگ میں شامل کیا جاتا ہے ‘ تینوں ملکوں کی لیگز سے ایک ٹیم کو کوالیفائی کرنے کیلئے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔اٹلی کی ڈومیسٹک لیگ میں سے دو ٹیموں کی چیمپیئنز لیگ میں شرکت یقینی ہوتی ہے ‘ ایک پوزیشن کیلئے اس کی ٹیم کو کوالیفائنگ روانڈ سے گزرنا پڑتا ہے۔چیمپئنز لیگ کو منتظم یوئیفا نے کہا کہ نئے رولز کے تحت یوروپا لیگ کی فاتح ٹیم کی چیمپئنز لیگ میں شرکت یقینی ہو گی۔یوئیفا لیگ نے کہا کہ یورپی لیگز کی درجہ بندی کرتے ہوئے کلبوں کی ماضی میں چیمپئینز لیگ کے مقابلوں میں کامیابیوں کو بھی مدنظر رکھا جائیگا۔

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 12:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :