لاہور میں پہلی دفعہ مکس مار شل آرٹس مقا بلے لاہورمیں منعقد ہونگے

ہفتہ 27 اگست 2016 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست۔2016ء) ایمپکیٹ سپور ٹس پروڈکشن کے زیر اہتمام مار شل آر ٹس (ایم ایم اے ) کیج فا ئٹنگ کے مقابلوں کاانعقاد ہور ہا ہے ۔ یہ مقا بلے آج سے واپڈا سپور ٹس کیمپلکس لاہور میں ہونگے، مکس مار شل آر ٹس (ایم ایم اے ) کیج فا ئٹنگ میں پاکستان کے صف اول کے فا ئٹرز کے علاوہ افغانستان کے فائٹرز بھی شامل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

مکس مارشل آر ٹس میں پاکستان کی طر ف سے بشیر احمد، علومی کر یم ، احمد مجتبی ، وقار عمر ، شمس الرحمان ، اویس شاہ ، عالمگیر خان کے علاوہ دیگر فائٹرز شر کت کر ر ہے ہیں۔ ان مقابلوں کا بنیادی مقصد پاکستان کے امیج بیرون ملک بہتر بنانا ہے ۔ ایمپکیٹ سپور ٹس پروڈکشن نے اس امید کا اظہار کے ہم اگلی دفعہ مقابلوں میں یورپ، ایران اور امر یکہ سے مکسڈ مارشل آر ٹس کے پروفشنلزفا ئیٹرز بھی شامل ہوں گئے اور اس بارے میں انہوں نے پاکستان آنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔واپڈا سپور ٹس کیمپلکس لاہور میں شام پانچ بجے ان مقابلوں کا اہتمام ہوگا ۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 13:28:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :