پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین شہریار خان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد کا سینئر سکورر عبدالحمید کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار

ہفتہ 27 اگست 2016 13:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار ایم خان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد نے سینیئر سکورر عبدالحمید کی وفات پر بڑے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے چیئرمین شہریار ایم خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عبدالحمید بطور سکوررگزشتہ27برسوں سے بورڈ کے ساتھ منسلک تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 13:28:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :