قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے

ہفتہ 27 اگست 2016 13:46

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے، قومی انڈر18- ٹیم کے کوچ محمد خرم ملک اے پی پی سے گفتگو کرتے بتایا کہ منتخب ٹیم چوتھے انڈر18- ایشیاء کپ میں شرکت کرے گی ،ٹرائلز روزانہ سہ پہر تین بجے شروع ہونگے، جبکہ ٹیم کا اعلان 4 ستمبر کو کیا جائے گا، تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے تقربیاً 45 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، جن کوتربیتی کیمپ میں بھر پور تربیت دی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو صبح و شام تربیت دی جا رہی ہے، منیجر کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض اولیمپئن کامران اشرف جبکہ کوچنگ کے اؤلیمپئن مدثر علی خان ، ا ولیمپئن محمد شبیر، محمد خرم ملک، طارق میر، محمد رفیق اور جنیدخان انجام دے رہے گا،ٹیم کے لئے 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جس میں 18 رکنی ٹیم اور باقی سات کھلاڑیوں کو سٹینڈبائی رکھا جائے گا، منتخب ٹیم ایشیاء کپ کے کوالیفائنگ میں شرکت کرے گی اور کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 30 ستمبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا اورقومی ٹیم کی رووانگی سے قبل ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں عمان کے ساتھ سیریز14 سے 20 ستمبر تک اسلام آباد اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 13:46:46