چین کے اولمپین کھلاڑیوں پر مشتمل 64رکنی وفد تین روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 19:32

چین کے اولمپین کھلاڑیوں پر مشتمل 64رکنی وفد تین روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گیا

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) چین کاایک 64رکنی وفد جس میں 42ریو اولمپک طلائی تمغہ یافتگان جن میں تین ممتاز اتیھلیٹس شامل ہیں ۔ہفتہ کو تین روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچا ۔والی بال کی ٹیم کی 12خواتین کھلاڑی اور ان کی ہیڈ کوچ لانگ پنگ تیراکی کی کھلاڑی سنگ یانگ پانچ مرتبہ کی طلائی تمغہ یافتہ ہومن شیا کے علاوہ پیراک فو یان ہوئی جو اپنے بے باک اور قابل تعریف انٹرویو کے بعد نئی سوشل میڈیا سٹار بن گئی ۔

اپنے دورے کے دوران ہانگ کانگ کے شہریوں سے ملاقاتیں اور ان سے تبادلہ کریں گے ۔ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر منعقد استقبالیہ تقریب میں ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے چیف سیکرٹری برائے ایڈمنسٹریشن کیرائی لام نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 1997؁ میں اس کی چین میں واپسی کے بعد سے پانچ مرتبہ علاقے کے دورے کے لئے قومی ایتھلیٹوں کا اہتمام کیا ہے جو کہ ملک کی طرف سے ہانگ کانگ کی حمایت اور چین اور ہانگ کانگ کے عوام کے درمیان پائے جانے والے گہرے احساسات کا مظہر ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے وزیر جنرل ایڈمنسٹریشن سپورٹس لایو پینگ نے کہا کہ اولمپکس گیمز میں قومی ایتھلیٹوں کی کامیابیاں کانگ کانگ کے عوام کی حمایت اور مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ ہم یہاں ہانگ کانگ کے عوام کے ساتھ اپنی عظمت اور کامیابی منانے اور ان کی پائیدار حمایت اور امداد کا شکریہ اداکرنے کے لئے یہاں آئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 19:32:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :