سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کے ڈراز کا اعلان

نوواک جوکووچ ورلڈ نمبر 120 جرزی جانو وچ کے خلاف مہم کا آغاز کرینگے میگا ایونٹ29 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا

اتوار 28 اگست 2016 13:06

سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کے ڈراز کا اعلان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء)سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ دفاعی چمپئن نوواک جوکووچ ورلڈ نمبر 120 جرزی جانو وچ کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

اولمپک چمپئن اینڈی مرے پہلے راؤنڈ میں لیوکس رسل اور رافیل نڈال ڈینس ایسٹومن کے مدمقابل ہوں گے، عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو پہلے راؤنڈ میں ایکاترینا مکارووا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ میگا ایونٹ29 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ مینز سنگلز ایونٹ میں نوواک جوکووچ اور ویمنز سنگلز میں فلاویا پینیٹا اعزاز کا دفاع کریں گی۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 13:06:47