سرفراز احمد کے پاس نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہاتھ آگیا

اتوار 28 اگست 2016 19:14

سرفراز احمد کے پاس نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہاتھ آگیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے پاس انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہاتھ آگیا ۔

(جاری ہے)

29سالہ بلے باز انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز میں مجموعی طور پر 160رنز سکور کرچکے ہیں ،کسی بھی ون ڈے سیریز میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کے پاس ہے جنہوں نے 245رنز سکور کیے تھے،اگر سرفراز احمد اگلے تین میچز میں مزید 86رنز سکور کرتے ہیں تو یہ ریکارڈ ان کے نام ہوجائے گا۔یاد رہے کہ سرفراز احمد ون ڈے کرکٹ میں کامران اکمل کے بعد سنچری سکور والے دوسرے ملکی وکٹ کیپر بلے باز بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 19:14:09