امریکی کھلاڑی نے ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکارکردیا

اتوار 28 اگست 2016 19:29

امریکی کھلاڑی نے ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکارکردیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کے ایک کھلاڑی نے قومی ترانے کے دوران کھڑے ہونے سے انکار کر کے ملک میں نسلی امتیاز اور سیاہ فام لوگوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔کولن یپرن سان فرانسسکو 49 ٹیم سے کھیلتے ہیں جب قومی ترانا بج رہا تھا تو اس وقت وہ اپنی کرسی پر بیٹھے رہے اور کھڑے نہیں ہوئے۔

انھوں نے اپنی اس حرکت پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا: میں اس پرچم یا ملک کی تعظیم کے لیے کھڑا ہونے نہیں جارہا ہے جو سیاہ فام اور دوسرے رنگ و نسل کے لوگوں کو دباتا ہے۔بعض مداحوں نے اس وقت ان کی اس حرکت پر ان کی توہین بھی کی۔قومی ترانے کے دوران پرچم کے اعزاز میں کھڑے نہیں ہونے کی وجہ سے اس کھلاڑی پر سوشل میڈیا میں کافی نکتہ چینی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کولن کے ساتھیوں نے کولن کے آواز اٹھانے کو صحیح قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت کی ہے۔ادھر ٹیم نے کہا کہ جب ہم قومی ترانے کی تقریب کرتے ہیں اس وقت ہر اس فرد کا قومی ترانے یا پرچم کی تعظیم میں کھڑے ہونے یا نہ ہونے کا احترام کرتے ہیں۔این ایل ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم قومی ترانے کے دوران تعظیما کھڑے ہونے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن یہ ضروری بھی نہیں ہے۔

کولن یپرن سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کے لیے چلنے والی تحریک بلیک لائیوز میٹر موومنٹ کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میری اس مخالفت کو اگر دوسرے انداز سے دیکھیں تو یہ خود غرضی ہوگی لیکن ایسا کرنا میرے لیے فٹ بال سے بھی بڑا کام ہے۔قومی ترانے کے اعزاز میں کھڑا نہ ہونے کی وجہ سے اس موضوع پرسوشل میڈیا میں بڑی بحث کو جنم دیا ہے اور اپنی مختف آرا پیش کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 19:29:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :