ورلڈ کپ 2011ء میں کامران اکمل کے کیچ ڈراپ کرنے پر پیٹ میں لات ماری:شعیب اختر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 اگست 2016 21:54

ورلڈ کپ 2011ء میں کامران اکمل کے کیچ ڈراپ کرنے پر پیٹ میں لات ماری:شعیب اختر

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2011ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں انہوں نے کامران اکمل کے کیچ ڈراپ کرنے پر انہیں پیٹ میں لات ماری تھی ۔

(جاری ہے)

نجی چینل کے پروگرام میں میزبان وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ روس ٹیلر کے وہ 2کیچز چھوڑنے کے بعد کامران اکمل نے مجھے آرام سے کہ دیا کہ کیچ ڈراپ کردیا تو کیا ہوا،میں بولا کہ میرا کیریئر ختم ہوگیا اور تم کہ رہے ہو کہ کیا ہوا،میں نے ڈریسنگ روم میں جاکر غصے میں نوکیلے جوتوں کے ساتھ کامران کے پیٹ میں لات ماری تاہم بعد میں اس سے معافی بھی مانگ لی۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 21:54:54