وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی

پیر 29 اگست 2016 12:16

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اگست۔2016ء ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی تاہم ان کی اننگز دو گیندوں تک محدود رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر قائد کے دورے پر نکلے تو کلفٹن تین تلوار کے قریب نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر ان سے پوچھا کہ بھائی ہم کرکٹ کھیل سکتے ہیں؟ نوجوانوں نے وزیر اعلی کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی جس پر مراد علی شاہ نے بیٹنگ کی اور صوبائی وزراء جام خان شورو اور امداد پتافی نے باؤلنگ کرائی، بیٹنگ سے قبل وزیراعلیٰ اور وزراء میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔

صوبائی وزیر امداد پتافی نے وزیر اعلی کو کہا کہ سر آئیں کرکٹ کھیلیں؟، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بولے کہ باؤلگن آپ کرائیں گے ؟، صوبائی وزیر امداد پتافی نے کہا کہ سر آپ بیٹنگ کریں میں باؤلنگ کرواتا ہوں، وزیراعلیٰ نے ان سے کہا کہ باؤلنگ ضرور کرائیں مگر آؤٹ مت کیجئے کرنا، امداد پتافی نے وزیر اعلی کو باؤلنگ کرائی اور مراد علی شاہ دوسری ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا کو اپنے درمیان دیکھ کر نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 12:16:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :