ثانیہ مرزانے نیوہیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنزڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 29 اگست 2016 12:59

ثانیہ مرزانے نیوہیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنزڈبلز ٹائٹل جیت لیا

لاس اینجلس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اگست۔2016ء )بھارتی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا نے نیوہیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنزڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ،ثانیہ مرزا اور مونیکا نیکولیسکو نے چائی جانگ اور کیٹ رائنا کی جوڑی کو شکست دے کرٹائٹل جیتا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور مونیکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائی جانگ اور کیٹ رائنا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے زیر کر کے کیریئر کا 39 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ثانیہ مرزا نے اب تک 39 ڈبلیو ٹی اے اور4 آئی ٹی ایف ٹائٹلز جیت رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 12:59:53