انٹر کالجیٹ گرلز والی بال ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

پیر 29 اگست 2016 13:26

کراچی ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء)انٹر کالجیٹ گرلز والی بال ٹورنامنٹ منگل سے شروع ہو گا۔ ٹونامنٹ محکمہ کھیل سندھ اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے تمام میچز خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج اسٹیڈیم روڈ پرکھیلے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب صبح ساڑھے آٹھ بجے پرنسل خاتون پاکستان کالج پروفیسر شاہدہ عباسی کرینگی ۔ٹورنامنٹ میں شہر کے 8گرلز کالجز کی طالبات حصہ لیں گی ۔
وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:26:00