قومی انڈر18 ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے

پیر 29 اگست 2016 13:27

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے، جس میں 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جس میں 18 رکنی ٹیم اور باقی سات کھلاڑیوں کو سٹینڈبائی رکھا جائے گا، منتخب ٹیم ایشیاء کپ کے کوالیفائنگ میں شرکت کرے گی اور کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 30 ستمبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا اورقومی ٹیم کی رووانگی سے قبل ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں عمان کے ساتھ سیریز14 سے 20 ستمبر تک اسلام آباد اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:27:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :