محمد عرفان نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا،انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے دستیاب ہوں گے

ٹیم میں کم بیک پر خوش ہوں، توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرؤں گا ،محمد عرفان

پیر 29 اگست 2016 13:34

محمد عرفان نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا،انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے دستیاب ہوں گے

نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست۔2016ء) فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر محمد عرفان کو محمد حفیظ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جو فٹنس مسائل کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد عرفان براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہو ئے ۔اور انہوں نے گزشتہ شب ناٹنگھم میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا اور تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔محمد عرفان کے تازہ دم ہونے کی صورت میں انہیں تیسرے ایک روزہ میچ میں موقع دیا جا سکتا ہے ۔ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کم بیک پر خوش ہیں۔ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:34:26