انگلینڈسے واحدٹی ٹوئنٹی ، قومی ٹیم سے متعلق مشاورت مکمل،اعلان تیسرے ون ڈے کے بعد کیا جائے گا

پیر 29 اگست 2016 13:34

انگلینڈسے واحدٹی ٹوئنٹی ، قومی ٹیم سے متعلق مشاورت مکمل،اعلان تیسرے ون ڈے کے بعد کیا جائے گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی، جبکہ ٹیم کا اعلان تیسرے ون ڈے کے بعد کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم کے خلاف سات ستمبر کو کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹیم میں عمراکمل، احمدشہزاد اور شاہد آفریدی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیپ آل رانڈر عماد بٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عرفان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی شامل ہوں گے۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:34:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :