کپتان اظہرعلی نے تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ آرڈر میں چھیڑ چھاڑ کا امکان مسترد کردیا
پیر 29 اگست 2016 13:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست۔2016ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بیٹنگ آرڈر سے چھیڑچھاڑ کا امکان مسترد کرتے پوئے کہا ہے کہ ابتدا میں 3 وکٹ جلد گرنے کے بعد بیٹنگ لائن سنبھلنے میں کامیاب ہوئی،ان فارم سرفراز احمد کو اوپر بھیجنے کے بجائے نمبر 5پر ہی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینگے۔
تفصیلات کے مطابق اظہر علی کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں ناکامی کے باوجود کارکردگی میں بہتری کے آثار نظر آئے ہیں، خاص طور پر مشکل حالات میں مڈل آرڈر کا ذمہ دارانہ کھیل اطمینان کا باعث ہے، ابتدا میں 3وکٹ جلد گرنے کے بعد سنبھلنا آسان نہیں ہوتا لیکن سرفراز احمد نے دیگر بیٹسمینوں کیساتھ مل کر اس بحرانی صورتحال سے نکالا، عماد وسیم نے بھی ایک اچھے آل رانڈر کا کردار بخوبی نبھاتے ہوئے پر اعتماد بیٹنگ کی اور اننگز کے آخر تک کریز پر ڈٹے رہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ سپورٹنگ پچ پر 250 رنز کافی نہیں تھے لیکن ابتدائی نقصانات کے بعد اس ٹوٹل تک پہنچنا بھی بڑی بات تھی، پہلا سیشن ذرا مشکل تھا لیکن اننگز کے دوسرے ہاف میں گیند بیٹ پر آرہی تھی، اوپنر سمیع اسلم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی افادیت ثابت کردی، تکنیکی طور پر مضبوط ہونے کی وجہ سے محدود اوورز کے مقابلوں میں بھی اپنا رنگ جمانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، دفاع اور جارحیت کے امتزاج سے بیٹنگ میں متاثر کن نظر آنے والے بابر اعظم پہلے میچ کے بعد دوسرے میں بھی بدقسمتی سے آٹ ہوئے، بڑی اننگز کھیل کر ٹیم کیلیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک
-
آئی سی سی رینکنگ ، ٹی 20 بیٹرزمیں بابر کی تنزلی، ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار
-
پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش ہیں، ہیدر نائٹ
-
ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، محتشم رشید