ٹور آف سپین کا نواں مرحلہ ڈی کروز نے اپنے نام کر لیا

پیر 29 اگست 2016 13:35

ٹور آف سپین کا نواں مرحلہ ڈی کروز نے اپنے نام کر لیا

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست۔2016ء)ٹور آف سپین سائیکل ریس کا نواں مرحلہ میزبان ملک کے سائیکلسٹ ڈی کروز نے جیت لیا ہے ۔ ٹور آف سپین سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر سے شریک سائیکلسٹس نے ایک سو چونسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے بھرپور محنت کی ۔ سپین کے ڈی کروز نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنش لائن سب سے پہلے عبور کی ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے سینتالیس منٹ اور چھپن سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کی ۔ اس جیت کے بعد وہ ریس میں مجموعی برتری حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے ۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:35:40