یلجئن گراں پری فارمولا ون ریس جرمنی کے نکوروز برگ نے جیت لی

پیر 29 اگست 2016 13:35

یلجئن گراں پری فارمولا ون ریس جرمنی کے نکوروز برگ نے جیت لی

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست۔2016ء) یلجئن گراں پری فارمولا ون ریس جرمنی کے نکوروز برگ نے جیت لی،ریس کے آغاز میں کئی گاڑیاں فنی خرابی اور حادثات کا شکار ہوئیں۔ جس کے باعث سیفٹی کار کو ٹریک پر لانا پڑا۔

(جاری ہے)

نکوروزبرگ نے بیلجئن گراں پری کا آغاز پول پوزیشن سے حاصل کیا۔ جرمن ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ اور چوالیس اعشاریہ پانچ ایک منٹ میں طے کر کے کامیابی سمیٹی۔ آسٹریلیا کے ڈینیئل رککیارڈو چودہ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ورلڈ چیمپئن لیوس ہمیلٹن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:35:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :