بنگلہ دیش پہلی مرتبہ افغانستان کی میزبانی کیلئے تیار

پیر 29 اگست 2016 19:01

بنگلہ دیش پہلی مرتبہ افغانستان کی میزبانی کیلئے تیار

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پہلی مرتبہ افغانستان کی میزبانی کرے گی۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے بتایا کہ افغان ٹیم نے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں 25، 28 اور 30 ستمبر کو تین ایک میچز کھیلنے پر رجامندی ظاہر کی تھی، ہمارے سینئر کھلاڑیوں نے سیریز کی تجویز پیش کی تھی لہذا ہم نے افغانستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے گزشتہ سال پاکستان، ہندوستان، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی میزبانی کی تھی لیکن اب تقریبا ایک سال بعد کوئی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔بنگلہ دیش اور افغانستان نے کسی بھی طرز کی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی لیکن دونوں ایک دوسرے کے خلاف مختلف انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں مدمقابل آئے۔افغانستان سے سیریز دراصل انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کی تیاریوں کا حصہ ہے جو سیکیورٹی خدشات کے باوجود تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے 30 ستمبر کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 19:01:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :