سعید اجمل نے کرکٹ کے بعد فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

منگل 30 اگست 2016 12:40

سعید اجمل نے کرکٹ کے بعد فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست۔2016ء) جادوگر سپنر سعید اجمل نے کرکٹ کے میدانوں میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد فیشن انڈسٹری میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں سعید اجمل نے اپنے ہی نام سے کپڑوں کے برانڈ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

سپنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ اور کاروبار دونوں الگ چیزیں ہیں جتنی متواز ن ٹیم اب ہے اتنی پہلے کبھی بھی نہیں ہوئی قومی ٹیم کا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کپتان مصباح الحق کو جاتا ہے۔

میں مکمل فٹ ہوں لیکن پتا نہیں کیوں نہیں کھلایا جارہا ,میرا کام محنت کرنا ہے اور وہ کر رہا ہوں۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی ان کے نئے شوروم کا رخ کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی وہاں موجود تھے۔
وقت اشاعت : 30/08/2016 - 12:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :