پاکستان ریسلنگ آن بیلٹ ٹیم ورلڈ مارشل آرٹ مقابلوں میں شرکت کیلئے کل کرغستان روانہ ہوگی

منگل 30 اگست 2016 14:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان ریسلنگ آن بیلٹ (ایلش) ٹیم ورلد مارشل آرٹ مقابلوں میں شرکت کے لیے بدھ کی شام کرغستان کیلئے روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

بشکیک شہر میں 2تا9نومبر تک ہونے والی گیمز میں 50ممالک کی ٹیمیں مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیں گی ٹیم مینجر طیب گیلانی کے مطابق پاکستانی ریسلرز 66کلوگرام میں عون رضا 80کلوگرام میں راحت حسین ولانہ 90کلوگرام میں سجاد علی میراتھن 100کلوگرام میں عرفان اعظم اور سیرہیوی ویٹ میں فرقان احمد خاں شامل ہیں چوہدری جاوید کمال چیف ڈیمیشن ہوں گے افتتاحی تقریب میں ریاض حسین پیرزادہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور ڈرائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجھیرا بھی شامل ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 30/08/2016 - 14:55:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :