پاکستان کو ان فارم انگلینڈ سے جیت کا چیلنج درپیش،ایک تبدیلی متوقع

منگل 30 اگست 2016 15:40

پاکستان کو ان فارم انگلینڈ سے جیت کا چیلنج درپیش،ایک تبدیلی متوقع

ناٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء )پانچ میچوں کی سیریز زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کو آج تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کی ان فارم ٹیم سے جیت کا چیلنج درپیش ہے ، یہ میچ گرین شرٹس کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ میچ ہارنے کی صور ت میں سیریز ہاتھ سے جانے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ 2019ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے بچنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیم کی فاسٹ باؤلر محمد عامر سے وابستہ کی گئی توقعات بھی ابھی تک پوری نہیں ہو سکیں، آج کے میچ میں حسن علی کی جگہ دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔ دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم اس وقت اپنی بھرپور فارم میں ہے ۔

وقت اشاعت : 30/08/2016 - 15:40:36