بھارتی فاسٹ باؤلر بمراہ سال میں سب سے زیادہ ٹی20وکٹیں لینے والے باؤلربن گئے

بھارت باؤلر نے ہوئے 21 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں28وکٹیں حاصل کر کے ڈرک نینس کا ریکارڈ توڑا

منگل 30 اگست 2016 18:37

بھارتی فاسٹ باؤلر بمراہ سال میں سب سے زیادہ ٹی20وکٹیں لینے والے باؤلربن گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے کا ڈرک نینس کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اتوار کو امریکا میں ویسٹ انڈیز اور ہدنوستان کے درمیان میچ تو بارش کی نذر ہو گیا لیکن اس میچ میں بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں اور اس ریکارڈ کے مالک بن گئے۔

(جاری ہے)

فاست بالر نے رواں سال جنوری میں ڈیبیو کیا اور مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ رکتے ہوئے 21 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق آسٹریلین فاسٹ بالر ڈرک نینس کے پاس تھا جنہوں نے 2010 میں کھیلے گئے 14 میچوں میں 27 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پاکستانی اسپنر سعید اجمل موجود ہیں جنہوں نے 2012 میں 16 میچ کھیلتے ہوئے 25 کھلاڑیوں میدان بدر کیا تھا۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس جہاں سابق کپتان شاہد آفریدی 97 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ عمر گل اور سعید اجمل 85، 85 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 30/08/2016 - 18:37:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :