دورہ بھارت ٗشعیب اختر کو ہوٹل کے نیچے موجود نائٹ کلب میں ڈانس کرتے ہوئے پکڑا تھا ٗوسیم اکرم

نائٹ کلب میں آدھی ٹیم موجود تھی ٗ وسیم بھائی نے صرف مجھے ہی پکڑا ٗ شعیب اختر

منگل 30 اگست 2016 19:00

دورہ بھارت ٗشعیب اختر کو ہوٹل کے نیچے موجود نائٹ کلب میں ڈانس کرتے ہوئے پکڑا تھا ٗوسیم اکرم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 1999ء میں دورہ بھارت کے دوران شعیب اختر کو ہوٹل کے نیچے موجود نائٹ کلب میں ڈانس کرتے ہوئے پکڑا تھا۔ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دورہ انڈیا کے دوران شعیب اختر نے ایک میچ میں 2 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاہم کولکتہ کے تاج ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور میں کپتان تھا۔

(جاری ہے)

میں نے شعیب اختر کو ہدایت کی کہ نائٹ کلب میں بالکل بھی نہیں جانا تاہم جب میں کھانا کھا کر باہر نکل رہا تھا تو دیکھا کہ شعیب اختر سٹیج پر چڑھا ہوا ہے شرٹ اتار کر ڈانس کر رہا ہے ۔ میں نے شعیب اختر کو کان سے پکڑا اور اس کے کمرے میں چھوڑ کر آیا۔ پروگروام میں شعیب اختر نے ہنستے ہوئے کہا کہ وسیم بھائی میں نائٹ کلب نہیں گیا تھا بلکہ وہاں شفٹ ہوا تھا۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ نائٹ کلب میں آدھی ٹیم موجود تھی لیکن وسیم بھائی نے صرف مجھے ہی پکڑا۔

وقت اشاعت : 30/08/2016 - 19:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :