اظہر علی نے تیسرے ون ڈے میں شکست کا تمام ملبہ فیلڈنگ اور باؤلنگ پر ڈال دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 31 اگست 2016 01:57

اظہر علی نے تیسرے ون ڈے میں شکست کا تمام ملبہ فیلڈنگ اور باؤلنگ پر ڈال دیا

ناٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں شکست کا تمام ملبہ فیلڈنگ اور باؤلنگ پر ڈال دیا ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کے ہاتھو ں شرمناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر نے نہایت شاندار اننگز کھیلیں تاہم ایسی وکٹ پر ہمارے فیلڈرزکو باؤلرزکا ساتھ دینا چاہیے تھا کیوں کہ وکٹیں لیے بغیر ایسی فلیٹ وکٹ پر کسی بھی بلے باز کو روکنا انتہائی مشکل ہوتا ہے،کیچز ڈراپ کرنا اور نو بال کرنا ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنا ۔

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ پانچ ، چھ سال سے نہایت شاندار کاکردگی دکھا رہی ہے تاہم ون ڈے ٹیم کی کاکردگی گزشتہ دو ،تین سالوں سے زوال کی جانب گامزن ہے۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 01:57:25