اوپنر شرجیل خان نے انوکھا اعزازاپنے نام کرلیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 31 اگست 2016 02:05

اوپنر شرجیل خان نے انوکھا اعزازاپنے نام کرلیا

ناٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے انوکھا اعزازاپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

27سالہ اوپنر نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں محض 26گیندوں پر اپنے کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کی ،یہ شاہد آفریدی کے علاوہ کسی بھی پاکستانی اوپنر کی تیز ترین ون ڈے نصف سنچری تھی،بوم بوم آفریدی نے اپنے کیریئر میں 3بار 18،ایک بار 19،2بار 20اور 3بار 21گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 02:05:46