ہم اتنا برے نہیں کھیلے جتنی تنقید ہورہی ہے ، اظہر علی

بدھ 31 اگست 2016 13:09

ہم اتنا برے نہیں کھیلے جتنی تنقید ہورہی ہے ، اظہر علی

ناٹنگھم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ہم اتنا برا نہیں کھیلے جتنی تنقید اور باتیں ہورہی ہیں ، اگلے میچ کے لیے ٹیم کو جلد سے جلد کھیل میں بہتری لانی ہوگی۔‘ فیلڈنگ صرف ایک میچ یا ایک دن اچھی نہیں ہوسکتی بلکہ اسے ہر میچ میں اچھا ہونا چاہیے۔، میچ میں پچ بیٹسمینوں کے لیے سازگار رہی تاہم پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ میں کوتاہیوں کا انگلش بیٹسمینوں نے پوری طرح فائدہ اٹھایا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ ’ٹیم پریشر لے کر اپنے حوصلے پست نہیں کرے گی اور آگے بڑھنے کی کوشش کرے گی اور موجودہ حالات میں ہم یہی کرسکتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہہم اتنا برا نہیں کھیلے جتنی تنقید اور باتیں ہورہی ہیں اگلے میچ میں جلد سے جلد کھیل میں بہتری لانا ہوگی فیلڈنگ میں کوتاہیوں کا انگلش بیٹسمینوں نے پوری طرح فائدہ اٹھایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کی ابتدائی وکٹ جلد حاصل کرلی تھی دو مزید وکٹیں جلد ملی مگر بدقسمتی سے نو بالز قرار دے دی گئی اگر وہ نو بالز نہ ہوتی تو میچ کا رزلٹ مختلف ہوتا ۔یاد رہے کہ لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے جب کہ ساوٴتھمپٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت انگلینڈ نے پاکستان کو 44 رنز سے ہرایا تھا۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 13:09:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :