پاکستان کے خلاف میچ میں ایلکس ہیلز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

بدھ 31 اگست 2016 13:14

ناٹنگھم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) برطانوی بلے باز ایلکس ہیلزاپنی ٹیم کی جانب سے ون ڈے میچ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

تیسرا ون ڈے،انگلینڈ نے 38اورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 282رنز بنالییناٹنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسر ا ون ڈے میچ جاری ہے جس میں ایلکس ہیلز 122گیندوں پر 171رنز بنا کر انگلینڈ کی جانب سے اب تک سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ایلکس ہیلز 22چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 171رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آوٹ ہو ئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے 1993میں رابن سمتھ نے 167رنز کیے تھے۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 13:14:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :