پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز سے 4 سال کے انڈر۔16، جونیئر ، سینئر لیول پر ٹرئیننگ پلان مانگ لئے

بدھ 31 اگست 2016 13:14

پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز سے 4 سال کے انڈر۔16، جونیئر ، سینئر لیول پر ٹرئیننگ پلان مانگ لئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے ملک میں کھیلوں کی تنزلی کی ایک بڑی وجہ نوجوان کھلاڑیوں کی گرومنگ نہ ہونا قرار دیتے ہوئے پی ایس بی سے الحاق شدہ سپورٹس فیڈریشنز سے آئندہ چار سالوں کے انڈر۔16، جونیئر لیول اور سینئر لیول پر ٹرئیننگ پلان مانگ لئے جبکہ اولمپک گیمز 2020کی تیاریوں کیلئے بھی فیڈریشنز کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا شازیہ اعجاز کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے جونیئر سطح پر کھلاڑیوں کو طویل تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مالی سال 2016-17ء کیلئے فیڈریشنز کو بجٹ مختص کرنے کیلئے بھی پانی تیاری شروع کر دی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلزکے حصول کیلئے سپورٹس فیڈریشنز کو ہر ممکن انتظامی و مالی سپورٹ فراہم کرئے گا جبکہ فیڈریشنز کو بھی اولمپک گیمز 2020کی تیاریوں کیلئے بھی فیڈریشنز کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شازیہ اعجاز کا کہنا تھا کہ پی ایس بی سے الحاق شدہ سپورٹس فیڈریشنز سے انڈر۔16، جونیئر لیول اور سینئر لیول پر ٹرئیننگ پلان مانگ لئے ہیں تاکہ وہ ان کی روشنی میں فنڈنگ کے حصول کا عمل کو آسان بنایا جا سکے ۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 13:14:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :