ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو حکومتی اجازت نامہ موصول ہوگیا

بدھ 31 اگست 2016 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کو حکومت کی جانب سے اجازت نامہ موصول ہوگیا ہے۔بھوٹان میں ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں پانچ رکنی پاکستانی ٹیم (کل ) جمعرات تھائی لینڈ کے راستے بھوٹان روانہ ہوگی۔پاکستانی دستہ میں 3کھلاڑی اور دو آفیشلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جونیئر کیٹگری میں ذیشان محمود،سینئرز کیٹگری میں حافظ محمد فرقان فٹنس فزیک کیٹگری میں محمد آفاق پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ان کے علاوہ دو آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہوئی ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 13:35:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :