کیون اوونز ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بن گئے

بدھ 31 اگست 2016 17:05

کیون اوونز ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بن گئے

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ڈبلیو ڈبلیو ای نے 29 اگست کو ہونے والے پورے تین گھنٹے کے شو راکو یونیورسل چیمپئن شپ کیلئے ہونے والے فیٹل 4 وے ایلیمنیشن میچ پر مشتمل رکھا۔ در حقیقت انہوں نے شروع میں مقابلے میں حصہ لینے والوں (سیٹھ رولنز، رومن رینز، کیون اوونز اور بگ کاس ) کے خیالات پر مشتمل ویڈیوز دکھائیں۔ چار ریسلرز پر مشتمل لڑائی کو جیتنے والا اس نئے ٹائٹل کو حاصل کرنے والا دوسرا شخص ہوجاتا۔

(جاری ہے)

فن بیلر نے سمر سلم میں رولنز کو ہرا کر بیلٹ حاصل کی تھی ، تاہم کندھے پر چوٹ لگنے کے سبب انہیں بیلٹ دفاع کیے بغیر آگے سپرد کرنی پڑی۔ کمشنر سٹیفنی مک مہن اور جنرل منیجر مک فولے نے اعلان کیا کہ رنگ کے اطراف میں ان کے علاوہ کوئی کھڑا نہیں ہوگا۔ میچ کی پہلی ایلیمینیشن بگ کاس کے خارج ہونے کی صورت میں ہوئی جن کو رومن رینز کے سپر مین پنچ ، رولنز کی سپر کک اور کیون اوونز کے فروگ سپلیش نے زیر کیا۔ رومن رینز اپنے بقیہ دونوں حریفوں پر حاوی ہی تھے کہ ٹرپل ایچ آ پہنچے۔ اس سے پہلے ٹرپل ایچ آخری بار ریسل مینیا میں دکھائی دیئے تھے۔ ٹرپل ایچ نے پرانی دشمنی کے بدلے کی آڑ میں پہلے رینز پھر رولنز کو داوٴ لگا کر کیون اوونز کو ٹائٹل جیتنیکا موقع فراہم کیا۔ ۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 17:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :