رمیز راجہ محمد عامر پر بھر برس پڑے

بدھ 31 اگست 2016 17:07

رمیز راجہ محمد عامر پر بھر برس پڑے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سابق کپتان رمیز راجہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہاہے کہ شعیب اور حفیظ کو خدا حافظ کہنا ہوگا محمد عامر نے بھی مایوس کیا۔ایک انٹرویو میں سکندر بخت نے کہا ہمارے پاس نیچرل ٹیلنٹ نہیں۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کو اب تمام لڑکوں پر خود نظر ڈالنی ہوگی نئی ٹیم بنانا ہوگی محمد عامر نے پورے دورے میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی ان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے بولنگ پاکستان کی طاقت رہی ہے اگر اس کا یہی حال ہوگا تو بیٹسمین کیا کرینگے ہارنا تھا ہی تو 444کے آس پاس جاتے تاکہ پتہ چلتا لڑ کے ہارے ہیں مگر ٹیم نے پہلے ہی ہاتھ کھڑے کردیئے تھے

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 17:07:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :