برطانوی اوپنر ایلکس ہیلز شعیب اختر کے مداح نکلے

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2016 21:49

برطانوی اوپنر ایلکس ہیلز شعیب اختر کے مداح نکلے

ناٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 31اگست ۔2016ء)انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میچوں میں سب سے بڑی انفرادی اننگز بنانے والے ایلکس ہیلز شعیب اختر کے مداح نکلے، انہوں نے لڑکپن میں شعیب اختر کے ساتھ ایک تصویر بنوائی تھی جسے سوشل میڈیا پر بڑی پسندیدگی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کےخلاف تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کیلئے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنرایلکس ہیلز سابق پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کے بہت بڑے مداح نکلے۔

ہیلز نے کچھ عرصے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لیجنڈری باﺅلر کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی۔ 3 جنوری 1989ءکو انگلینڈ کے علاقے ہلنگڈن میں پیدا ہو نے والے ایلکس ہیلز نے 2014ءمیں بھارت کیخلاف ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک 36 میچز میں39.12کی اوسط سے 1291 رنز بنا چکے ہیں جن میں 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایلکس ہیلز نے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کیخلاف 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 21:49:49