جان سینا کا13 سال بعد ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:02

جان سینا کا13 سال بعد ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء)جان سینا کا13 سال بعد ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ، جان سینا اب ایک ٹی وی رییلٹی شو میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئینگے۔ جان سینا کو امریکی ٹی وی کے رئیلٹی شو ”امریکن گرٹ“ میں میزبانی کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس پروگرام میں حسہ لینے والے امیدواروں کو فزیکل چیلنجز دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جان سینا نے بتایا کہ میں 2002ء سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے ریسلنگ کے مقابلوں میں شرکت کرتا رہا ہوں۔ یہ بہت طویل عرصہ ہے۔ اب تو مجھے ریسلنگ کے مداحوں سے یہ تک سننے کو ملتا ہے کہ جان سینا نئے ریسلرز کو چانس نہیں دینا چاہتا بلکہ خود ہی سارے پہلوانوں کو پٹخنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ جان سینا نے آخری مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سمر سلیم میں اے جے سٹائلز کے ساتھ مقابلہ لڑا تھا جس میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ دن اور آج تک جان سینا ریسلنگ کے رنگ میں دکھائی نہیں دیئے۔

وقت اشاعت : 03/09/2016 - 13:02:23